لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہل سنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ ریاض شاہ نے کہا ہے کہ صادق اور امین کی اصطلاح کے خلاف بد زبانی ناقابل برداشت ہے سکروٹنی کا عمل مذاق نہ بنایا جائے ، سیاست کو بازیچہ اطفال بنا دیا گیا ہے۔ 62,63کا انکار آئین پاکستان کا انکار ہے۔ عوام کی تربیت کئے بغیر بڑی تبدیلی لانا ممکن نہیں، پاکستان کی تخلیق ایک بڑے مقصد کے لئے ہوئی ہے، ملک میں مثبت تبدیلی کے خواہش مند متحد ہو جائیں۔ 11مئی ملک کی تقدیر بدلنے کا دن ہے اس روز گھر بیٹھنا جرم اور پاکستان پر ظلم ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مفتی اقبال چشتی کی قیادت میں علما و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ریاض شاہ نے مزید کہا کہ عوام ووٹ کے ذریعے سیاست کی تطہیر کریں۔ پاکستان کے استحکام کے لئے شرعی نظام ناگزیر ہے ۔ عوام نے سوچ سمجھ کر ووٹ کر استعمال نہ کیا تو وڈیروں کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے رہیں گے۔
زبانی جمع خرچ ناقابل برداشت، سکروٹنی کو مذاق نہ بنایا جائے:ریاض شاہ
Apr 09, 2013