لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق ممبرقومی اسمبلی میاں مرغوب احمدنے کہا ہے کہ پرویزمشرف کوایوان کی بجائے زندانوں میں ہوناچاہئے۔ مسلم لیگ (ن)کی قیادت سیاسی انتقام کیخلاف ہے،پرویز مشرف کی مجرمانہ مہم جوئی کافیصلہ آزادعدلیہ کرے گی۔آئین شکنی اورقومی قیادت کی جبراً جلاوطنی میں ملوث قومی مجرم پرویزمشرف کے این اے32چترال سے کاغذات نامزدگی منظورہوناناقابل فہم اورناقابل برداشت ہے۔اگرجعلی ڈگری والے سابقہ ارکان اسمبلی انتخابات کیلئے نااہل قرارپاسکتے ہیں توبندوق کے زورپرجعلی چیف ایگزیکٹو اورجعلی صدربننے والے پرویزمشرف کوکس بنیادپراہل قراردیا گیا ہے۔وہ سبزہ زارمیں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔میاں مرغوب احمدنے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے کافی سوچ بچار کے بعد 11مئی 2013ءکے انتخابات کیلئے جومنشوربنایاوہ انتخابی نہیں انقلابی ہے۔