لاہورہائیکورٹ نے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بنک اشرف وتھرا کوکام کرنے کی اجازت دے دی۔

Apr 09, 2013 | 11:47

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کے تقررکیخلاف کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کی تقرری انتظامی معاملہ ہے، الیکشن کمیشن کواس پراعتراض نہیں۔ اس پر عدالت نے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کوان کے عہدے پرکام کرنے کی اجازت دے دی۔ گزشتہ سماعت پراشرف وتھرا کوکام کرنے سے روکتے ہوئے عدالت نے قراردیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات کے دوران تقرر و تبادلوں پرپابندی کے باوجود ڈپٹی گورنرسٹیٹ بنک کی تعیناتی دھاندلی کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں