الیکشن کمیشن کے مطابق سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی آمدن انتالیس لاکھ تہترہزارآٹھ سواٹھاسی روپے رہی اورانہوں نے چارلاکھ تراسی ہزارآٹھ سوآٹھ روپے ٹیکس ادا کیا۔ سابق نائب وزیراعظم پرویزالٰہی کی آمدن چھبیس لاکھ انتیس ہزارتین سو تینتیس روپے رہی جبکہ ایک لاکھ اڑتالیس ہزارآٹھ روپے کا ٹیکس ادا کیا گیا۔ سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے انتیس ہزارنوسوچودہ روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ تین سال کے دوران حنا ربانی کھرکی آمدن انہترلاکھ انسٹھ ہزارچارسوتہترروپے رہی۔ سابق صدرپرویزمشرف کی آمدن چوالیس لاکھ چودہ ہزارچارسوباون روپے رہی لیکن پرویزمشرف نے ادا کردہ ٹیکس کی تفصیلات ظاہرکرنے کی زحمت نہیں کی۔ میاں نوازشریف کی تین سال کے دوران آمدن پانچ کروڑتیرہ لاکھ بہترہزارنوسوچھیالیس روپے رہی، میاں نوازشریف نے تریسٹھ لاکھ اکاون ہزارتین سو اکیس روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ عمران خان کی آمدن ایک کروڑ چون لاکھ سڑسٹھ ہزار دوسو تہترروپے رہی، عمران خان نے گذشتہ دو سال کے دوران چوبیس لاکھ بتیس ہزار چھ سو سینتالیس روپے کا ٹیکس دیا۔ چودھری نثار نے چھیاسٹھ لاکھ اکیانوے ہزار چھ سو اٹھہترروپے کی آمدن ظاہرکی ہے جبکہ چارلاکھ تینتالیس ہزارچھ سو اڑسٹھ روپے ٹیکس ادا کیا۔ ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستارکی تین برسوں کے دوران آمدن چھیہترلاکھ تئیس ہزارچارسواٹھانوے روپے رہی، ڈاکٹرفاروق ستارنے دوسال کے دوران تین لاکھ اکہترہزارتین سوتینتیس روپے ٹیکس ادا کیا۔