قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اورمحمد حفیظ نے قذافی سٹیڈیم میں مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کی تردید کی کہ دورہ جنوبی افریقہ میں گرین شرٹس کی شکست کی وجہ گروپنگ تھی ، مصباح الحق نے کہا کہ ہارکی وجہ صرف لڑائی نہیں ہوتی دوسری ٹیم بہتر کھیل کر جیت سکتی ہے اورہم تسلیم کرتے ہیں کہ مدمقابل ٹیم نےاچھا کھیل کرکامیابیاں سمیٹیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خبروں سے گریز کرنا چاہئے جس کا کوئی ثبوت نہ ہواور ملکی ساکھ متاثر ہونے کا اندیشہ بھی ہو، مصباح الحق نے کہا کہ محمد حفیظ سمیت میری کسی ساتھی کرکٹرسے لڑائی نہیں.
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کسی سابق چئیرمین، ٹیسٹ کرکٹر اورکرکٹ مبصر کوذاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ملکی ساکھ سے نہیں کھیلنا چاہیئے ، انھوں نے کہا کہ عبدالرزاق میرے دوست ہیں اگر وہ بیرون ملک نہ ہوتے تولاہورکی طرف سے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت ضرور کرتے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ مشکل حالات سے دوچار ہے اس لئیے سب کوذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا.
قومی کرکٹ ٹیم کے دونوں کپتانوں کی طرف سے میڈیا کے سامنے تو ٹیم کے متحد ہونے کا دعویٰ خوش آئند ہے، لیکن ضروری ہے کہ کھلاڑی جیت کے جذبے سے میدان میں اتریں،، تبھی فتح ممکن ہوسکتی ہے.
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اورمحمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اختلافات کی بے بنیاد خبریں اور پراپیگنڈا صرف ٹیم ہی نہیں پوری قوم کے ساتھ زیادتی ہے ، کھلاڑی متحد ہیں
Apr 09, 2013 | 21:24