13 ویں قومی مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 15 اپریل کو شروع ہوگی

Apr 09, 2014

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام  13 ویں قومی مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 15 اپریل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائین کے مطابق چیمپئن شپ میں سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی ، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزادجموں و کشمیر، گلگت بلتستا ن اور لمیز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مزیدخبریں