راشد لطیف نے پی سی بی کا چیف سلیکٹر بننے سے معذرت کر لی

Apr 09, 2014

لاہور (سپورٹس رپورٹر) نئے چیف سلیکٹر راشد لطیف نے عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی۔ ذرائع کے مطابق راشد لطیف نے اس سلسلہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط کے ذریعے آگاہ بھی کر دیا۔ یہ خط اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پی سی بی ہیڈکوارٹر پہنچ جائے گا۔ ذرائع کے مطابق راشد لطیف چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کرکے معذرت کرنے کے خواہاں ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے بیرون ملک ہونے کے باعث بورڈ کے دیگر اعلیٰ حکام نے راشد لطیف کو راضی کرنے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی۔

مزیدخبریں