اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایف آئی اے نے اشتہاری ملزمان کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اشتہاری ملزمان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ اشتہاری ملزمان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تمام سرکلز کے افسران کو اشہاری ملزمان کی فوری گرفتاریوں کے لئے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔
سکیورٹی خدشات، ایف آئی اے کا اسلام آباد میں اشتہاری ملزمان کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
Apr 09, 2014