لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر سراج الحق آج بعد نماز عصر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، ان سے سید منور حسن حلف لیں گے جن کی عہدے کی معیاد ختم ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سراج الحق جماعت اسلامی کے پانچویں امیر منتخب ہو ئے ہیں ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے دستور کے مطابق امیر کا ہر پانچ سال بعد انتخاب ہوتاہے اور اراکین جماعت خفیہ رائے دہی کے تحت امیر کا انتخاب کرتے ہیں ۔