جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر سراج الحق آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Apr 09, 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر سراج الحق آج بعد نماز عصر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، ان سے سید منور حسن حلف لیں گے جن کی عہدے کی معیاد ختم ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سراج الحق جماعت اسلامی کے پانچویں امیر منتخب ہو ئے ہیں ۔ جماعت اسلامی پاکستان  کے دستور کے مطابق امیر کا ہر پانچ سال بعد انتخاب ہوتاہے اور اراکین جماعت خفیہ رائے دہی کے تحت امیر کا انتخاب کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں