اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے پرویز رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اطلاعات کے بیانات فہم و فراست سے عاری ہیں۔ پرویز رشید عقل سے پیدل ہیں، کالے چشمے اتاریں تو کراچی کی صورتحال نظر آئے۔ کراچی میں امن تھا تو ایم کیو ایم نے انتخابی عمل میں دہشت گردی کیوں پھیلائی۔