اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے جوڈیشل کمشن کی کارروائی کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عمران نے مجھ پر الزامات لگائے تو جواب دینے کیلئے کمشن کے سامنے پیش ہوں گا۔ عمران خان نے الزامات دہرائے تو اپنا دفاع کروں گا۔ آن لائن کے مطابق شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمشن مجھے خود طلب کرے یا نہ کرے میں خود کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنا موقف پیش کروں گا۔ ہرجانہ کیس میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ جوڈیشل کمشن کے قیام کے بعد ذاتی طور پر پیش ہوں گا دھاندلی میں کون ملوث ہے اس بارے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔ دوسری جانب افتخارچودھری کے وکیل نے کہا ہے کہ عمران خان جوڈیشل کمشن میں ثبوت پیش کرتے ہیں تو جواب دیں گے۔
کمشن طلب کرے یا نہ کرے خودپیش ہوکر مؤقف دوں گا: جسٹس افتخار
Apr 09, 2015