لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی نے حلقہ این اے 246 کراچی میں تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہونے سے انکار کردیا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ نے حلقہ این اے 246 میں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمن کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن میں ہم سے تعاون کرے۔ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں 12 اپریل کو عائشہ منزل پر بڑا جلسہ کرینگے۔ ایم کیو ایم نے 25 ہزار جعلی ووٹ بنا رکھے ہیں۔ تحریک انصاف اپنے امیدوار کو جماعت اسلامی کے حق میں دستبردار کرائے۔ جماعت اسلامی 1970ء سے این اے 246 سے الیکشن لڑ رہی ہے۔