اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے بجٹ میں ٹیکس کی مزید چھوٹ ختم کی جائے گی۔ ایس آر او کلچر کو بتدریج ختم کردیا جائے گا۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں 103 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی۔ ٹیکس کے رعائتی کلچر کو 3 سال میں مکمل ختم کیا جائے گا۔ آئندہ بجٹ میں ایسی ترمیم کی جائے گی کہ ٹیکسوں میں مزید رعایت نہ دی جاسکے۔ ایف بی آر نے آئندہ بجٹ کیلئے سفارشات کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے۔ صوبوں کے درمیان اختلافات کے حل کیلئے قومی ٹیکس ایجنسی قائم کی جانی چاہئے۔ نوجوانوں کو ٹیکس سفیر بنایا جائے گا۔