اصغر خان نظرثانی کیس: سپریم کورٹ نے حکومتی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں اصغر خان نظرثانی کیس میں وفاقی حکومت نے نظرثانی کی درخواست واپس لے لی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا ہے کہ اب حکومت تبدیل ہو چکی ہے اور موجودہ حکومت اس اپیل میں دلچسپی نہیں رکھتی اس لئے ہمیں اپیل واپس لینے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے اپیل واپس لینے کی بنا پر درخواست نمٹا دی ۔ جنرل (ر) اسد درانی نے عدالت کو بتایا انہوں نے تین وکیلو ں سے بات کی تھی لیکن ان کا کوئی وکیل بننے کے لئے تیار نہیں ہے انہیں مزید مہلت دی جائے جس پر عدالت نے انہیں وکیل کرنے کے لئے 30 روز کی مہلت دے دی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سیاسی رہنمائوں کو رقوم فراہم کرنے اور آئی جے آئی بنانے کے حوالے سے فیصلہ دے رکھا ہے اس پر عملدرآمد بارے اور نظرثانی کے لئے بعض فریقین نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...