اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے شہر جلال آباد میں افغان فوجی نے امریکی سفارتکار کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ایک امریکی فوجی ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور افغان فوجی بھی مارا گیا۔ 2افغان فوجی زخمیوں میں شامل ہیں‘ ایک اہلکار سے تفتیش شروع کردی گئی‘ جنوری کے بعد ’’فرینڈلی‘‘ فائرنگ کا پہلا واقعہ ہے جلال آباد میں افغان اہلکار نے گورنر کمپائونڈ کے باہر امریکی وفد پر فائرنگ کردی۔ سفارتخانے کی ترجمان مونیکا کیومٹک نے بتایا امریکی سفارتکار کی صوبائی گورنر سے ملاقات کے بعد واقعہ پیش واقعہ ہوا۔ ننگرہار پولیس چیف فضل احمد نے کہا واقعہ کی انکوائری کررہے ہیں۔