چیچہ وطنی (نامہ نگار) قدآدم درخت کی ٹہنی میں اُلجھے ہوئے کوے کو دو گھنٹے کے ریسکیوآپریشن کے بعد آزاد کروا لیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق کالج روڈ پر واقع راحت پارک کے ایک درخت کی ٹہنیوں میں کوا پھنس گیا۔ جس کی مشکل کو دیکھتے ہوئے بہت سے کوے وہاں جمع ہوکر مدد کیلئے مخصوص آوازیں نکالنے لگے۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کوے کے پروں سے لپٹی ہوئی پتنگ کی ڈور درخت کی ٹہنی سے اُلجھی ہوئی ہے جس پر دو گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد پتنگ کی ڈور کاٹ کر کوے کو بحفاظت نیچے اتارا گیا۔
چیچہ وطنی : درخت کی ٹہنی میں اُلجھے کوے کو ریسکیو ٹیم نے 2گھنٹے آپریشن کے بعد آزاد کرا لیا
Apr 09, 2015