پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کے فروغ کی بڑی گنجائش ہے: ہائی کمشنر جنوبی افریقہ

لاہور ( این این آئی) جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر پینڈولو جیلے نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان  تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ دینے کی بہت گنجائش ہے لہٰذا اس سلسلے میں دونوں ممالک کو مل کر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ وہ لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے تاجر پاکستان میں موجود تجارتی مواقعوں سے اچھی طرح آگاہ اور یہاں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں جنوبی افریقہ کی مہارت سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...