ملتان ( صباح نیوز) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغوا کے ملزم بلال لانگ کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی۔ ملزم کو18 اپریل کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔