اسلام آباد/ لاہور(صباح نیوز) ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن کے مسئلہ پر پاکستان کو سعودی عرب کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کرنا چاہئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سنجیدہ مسئلہ کو پارلیمنٹ میں پیش کر کے مذاق بنا دیا گیا ہے اور پارلیمنٹ میں اس اصل مسئلہ پر کم بحث ہوئی، اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ارکان کی ایوان میں آنے کی مخالفت کی گئی جبکہ پنجاب میں تحریک انصاف کے ارکان کو خوش آمدید کہا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور حمایت اور امداد کی ہے اب اگر سعودی عرب کو ہماری ضرورت پڑی ہے تو ہمارا فرض بنتا ہے کہ اسکی غیرمشروط مدد اور حمایت کا اعلان کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ سعودی عرب کی سالمیت کی حفاظت کیلئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
یمن بحران: سعودی عرب کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا جائے: شجاعت
Apr 09, 2015