جوڈیشل کمشن افتخار چودھری سمیت کسی کو بھی طلب کرسکتا ہے: شاہ محمود

Apr 09, 2015

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک  انصاف کے وائس  پریزیڈنٹ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ  جوڈیشل کمشن کو پابند نہیں کیا جاسکتا تحقیقات کیلئے جتنا وقت درکار ہوگا لے گاکمشن افتخار چوہدری سمیت کسی کو بھی طلب کر سکتا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن کے ناموں کے اعلان  کے بعد ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری کاوشیں رنگ لے آئیں کمیشن آئندہ شفاف انتخابات کی بنیاد رکھے گا، تحقیقات کیلئے کسی بھی ادارے کی معاونت لی جاسکتی ہے۔جوڈیشل کمیشن کی صوابدید ہے جتنے چاہے حلقے کھولے اگر انتخابات شفاف قرار نہ پائے تو اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔

مزیدخبریں