اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف یمن اور سعودی عرب کے معاملے پر آگے بڑھ کر ثالثی کا کردار ادا کریں، ہم ان کے ساتھ ہیں، یہ جنگ اسلام اور مسلم امہ کے خلاف سازش ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی جس کا تاثر عالمی سطح پر غلط گیا افسوس ایوان مچھلی منڈی بنا رہا، اب وہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان نے ہماری مدد کیا کرنی ہے اسے خود مدد کی ضرورت ہے۔ رحمن ملک نے کہا کہ وزیراعظم دیگر معاملوں کی طرح یمن کی صورتحال پر اے پی سی بلائیں تاکہ اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے اور اقوام متحدہ کو خط لکھنا چاہیے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک دوسرے پر الزامات سے عالمی سطح پر غلط تاثر گیا، وزیراعظم یمن میں ثالث کا کردار ادا کریں: رحمن ملک
Apr 09, 2015