ایتھنز (اے این این) یونان کے دارلحکومت ایتھنز میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ، مظاہرین کا پتھرائو اور پٹرول بموں سے حملے، کئی گاڑیوں اور کچرہ کنڈیوں کا آگ لگا دی ۔ دارلحکومت ایتھنز کی سڑکیں اس وقت میدان جنگ بن گئیں، جب مظاہرین کا ایک گروپ جیلوں کی ہائی سکیورٹی کے خلاف احتجاج کر رہا تھا۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی تو مظاہرین نے پولیس پر پتھر ائور پیٹرول بموں سے حملے کیے۔ جوابی میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ جس پر مظاہرین مشتعل ہو گئے ۔