زکریا یونیورسٹی میں گلاس ہاؤس اور جینومک لیب کا افتتاح

قبل ازیں شعبہ پلانٹ بریڈنگ و جینٹکس کے زیر اہتمام گلاس ہاؤس اور جینومک لیب کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرسیدخواجہ علقمہ نے کہا کہ یہ لیب جنوبی پنجاب کی جدید ترین لیبارٹری ہوگی ۔ جس کے ذریعہ اس علاقہ کی تحقیقی ضروریات پوری ہو سکیں گی اور بے موسم کی فصل اگا کر پیدوارکا دورانیہ نصف ہونے سے علاوہ کی زرعی ترقی میں ایک اہم قدم قرار پائے گا۔ شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقیوم نے بتایا کہ گلاس ہاؤس کے ذریعہ موسم سرما میں کپاس کی پیداوار کی بہتری عمل میں آئے گی جو کہ طلباء کی تحقیقی ضروریات کو پورا کریں گی۔ ڈاکٹر وقاص ملک نے بتایا کہ عنقریب چین کے اشتراک سے ٹرانسجینک لیبارٹری کے قیام کو جلد عملی شکل دی جائے گی۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر بسم اللہ خان ، ڈاکٹر سعید خترشیخ، پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی، ڈاکٹر ناظم حسین لابر، میڈم عطرت ، میڈم راشدہ، ڈاکٹر آصف سلیم اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن