عمران خان کے قافلے کی آمد پرجناح گراؤنڈ میں ایم کیوایم اورتحریک انصاف کے کارکن گتھم گتھا

Apr 09, 2015 | 15:35

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پہلے متحدہ کے کارکنوں نے خوش آمدید کہا پھر ہمارے کارکنوں پر حملہ کردیا،ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں پر حملہ کیا گیا جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تصام باقاعدہ منصوبہ بندی کیساتھ کیا گیا،تحریک انصاف کسی بھی صورت پیچھے ہٹنے والی نہیں ، متحدہ کو اپنی جماعت سے بدمعاشوں کو نکالنا چاہیے

ایم کیوایم اورتحریک انصاف کے رہنماؤں نے ماحول کوٹھنڈا رکھنے اورکشیدگی کم کرنے کیلئے لاکھ جتن کیے اوردونوں طرف سے برداشت سے کام لینے کے بیانات بھی دیئے گئے لیکن  پھر ماحول بدل گیاعمران خان اورریحام خان  عزیز آباد میں یادگارشہداء پرحاضری دینے کیلئے پہنچے تواس دوران جناح گراؤنڈ میں  متحدہ اورپی ٹی آئی کے کارکن  آمنے سامنے آگئے جس کے بعد بھگدڈ مچ گئیدونوں جماعتوں کے کارکنوں نے  ایک دوسرے  ڈنڈے  برسائے اورنعرے بازی کی جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئےپولیس نے بیچ میں  آکرمعاملہ مزید خراب ہونے سے بچایایم کیوایم  کارکنون نے پی ٹی آئی کے جھنڑوں سے جوتے صاف کیے اورعمران خان کیخلاف نعرے لگائے، حالات کشیدہ ہونے پرعمران خان  گاڑی میں بیٹھ کرچلے گئے، اورایم کیوایم کا وفد  عمران خان کوتحائف بھی پیش نہ کرسکا 

مزیدخبریں