غیر رجسٹرڈ ، جعلی نمبر پلیٹس ، ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی، 67گاڑیاں تھانوں میں بند

لاہور(نامہ نگار ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور کی موٹر برانچ نے گزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں میں بغیر رجسٹریشن،جعلی نمبر پلیٹس اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے67گاڑیاں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کرا دیں جبکہ321ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات قبضے میں لے لئے ہیں ۔ڈائریکٹرجنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اکرم اشرف گوندل کے احکامات پرڈائریکٹر چوہدری محمد سہیل ارشد کی سربراہی میں محکمے کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میںبغیر رجسٹریشن،جعلی نمبر پلیٹس اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن