لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ میں رواں سال( 2016) کے دوران ابھی تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جہلم کے نواحی گائوں بدلوٹ کی رہائشی آٹھ سالہ بچی عمارہ تنویر ولد محمد تنویر میں رہومیٹک کوریا کے مرض کی تشخیض ہوئی ہے اور یہ بچی قطعی طور پر پولیو وائرس سے متاثرہ نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں رواں سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ ہی نہیں ہوا لہذا حکومت کی جانب سے کسی کیس کو میڈیا سے مخفی رکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔