پاکستان، چین کی جاسوسی بڑھانے کے لئے بھارت کا امریکہ سے40 ڈرون خریدنے کا اعلان

Apr 09, 2016

نئی دہلی (رائٹر) بھارت کا جنگی جنون جاری ہے اس کی پاکستان اور چین پر مسلسل نظر ہے۔ دونوں ممالک کی فضائی نگرانی کے لئے وہ امریکہ سے 40 پریڈیٹر ڈرون طیارے خریدے گا۔ ڈرون طیاروں کی خریداری کے بارے میں بھارتی حکام نے بتایا ہے اس حوالے سے امریکہ سے مذاکرات جاری ہیں۔ رائٹر کے مطابق بھارت پاکستان اور سرحد پر اپنی فائر پاور بڑھانے اور سرحدوں پر انٹیلی جنس بڑھانے کے لئے اپنی فوج کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ بحر ہند پر اپنی نظر رکھنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے کشمیرکے پہاڑی علاقہ کی فضائی نگرانی کے لئے اسرائیل سے پہلے ہی جاسوس طیارے حاصل کر رکھے ہیں۔ فوجی حکام کے مطابق اس وقت جبکہ بھارت کے امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات گہرے ہو رہے ہیں۔ (امریکہ، بھارت کو چین کا مدمقابل سمجھتا ہے) اس نے امریکہ سے پریڈیٹر طیارے مانگے ہیں، جوکہ اس وقت جنرل اٹامکس بنا رہی ہے۔

مزیدخبریں