نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دیول نے پاکستانی ہم منصب ناصر جنجوعہ سے رابطہ کیا۔ پٹھانکوٹ کیس کی تحقیقات کیلئے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق بات چیت کی۔ اجیت دیول نے پاکستانی مشیر قومی سلامتی کے ساتھ عبدالباسط کے بیان کا معاملہ اٹھایا۔ اجیت دیول نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو روکنے سے مودی کے دورہ پاکستان پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ ناصر جنجوعہ کی جانب سے بھارت کے ساتھ امن عمل جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیکرٹری خارجہ کی سطح کی بات چیت طے ہے۔ پاکستانی ٹیم کی بھارت آمد سے قبل بھارتی تحقیقاتی ٹیم کا دروہ پاکستان طے تھا۔
سیکرٹری خارجہ سطح پر بات چیت طے ہے بھارتی مشیر کا ناصر جنجوعہ کو فون، تحقیقاتی ٹیم کے دورہ پاکستان کا معاملہ بھی اٹھایا
Apr 09, 2016