اسلام آباد(شفقت علی ، دی نیشن رپورٹ) حکام کا کہنا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل کو مفلوج ہونے سے بچانے کیلئے امریکہ کو د پڑا۔ حالیہ برسوں میں کشیدگی کے باعث دونوں ممالک اپنی شکایات امریکہ لے جاتے رہے ہیں اور امریکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات پر زور دیتا رہا ہے۔ وزارت داخلہ کے سینئر حکام نے بتایا کہ امریکی حکام پاکستان اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وعدہ کیا ہے کہ دونوںممالک کو جلد از جلد مذاکرات کی میز پر لایا جائیگا۔دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر محمد خان نے بتایا کہ بھارت جو کردار ادا کر رہا ہے وہ خطے کے امن اور استحکام کیلئے تباہ کن ہے اور پاکستان اور پوری دنیا کو اسی پر بڑی تشویش ہے۔ بھارت اپنے آپ کو سیکولر ملک کہلاتا ہے لیکن ہمسائے ممالک سے تخریب کاری میں ملوث ہے۔ بھارت پاکستان میں عدم استحکام کیلئے دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، تجزیہ کار ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا بھارت’’ را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد خود پیچھے ہٹ رہا ہے۔حیرانگی کی بات ہے جب گرفتار بھارتی ایجنٹ پاکستان میں دہشت گردی میں ’’را‘‘ کی مداخلت کا اعتراف کر رہا ہے لیکن بھارت ڈکٹیشن دینے کی کوشش کر رہا ہے۔