مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن نہیں آ سکتا: صدر ممنون

اسلام آباد (آئی این پی) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کو درپیش مسائل پر تمام قومی اداروں میں مکمل اتفاق ہے اور یہ ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت ان مسائل سے نمٹ رہے ہیں جس سے جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے، پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، وہ گزشتہ روز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں زیر تربیت فوجی افسروں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ میجر جنرل علی عباس حیدر بھی موجود تھے۔ صدر نے کہا کہ قومی اتفاق رائے کے نتیجے میں ملک میں امن وامان کی صورت حال اور معیشت بہتر ہورہی ہے قومی معیشت کے احیا کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری ہمارے عہد کا غیر معمولی واقعہ ہے جس پر کامیابی سے کام جاری ہے اور اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے حل کے بغیر خطے کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔
صدر ممنون

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...