بھارتی خواتین نے 400 برس پرانی ہندو روایت توڑ ڈالی، تاریخی شنی مندر میں داخل ہو کر عبادت کی

Apr 09, 2016

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی خواتین کی تنظیم ”بہومت بریگیڈ“ نے کافی عرصہ سے جاری جدوجہد میں بالآخر کامیابی حاصل کرتے ہوئے 400 برس پرانی ہندو¶ں کی فرسودہ روایت توڑ ڈالی۔ ضلع احمد نگر کے تاریخی شنی مندر میں بہومت بریگیڈ کی صدر تروپتی ڈیسائی اور ان کی درجنوں حامیوں نے داخل ہو کر عبادت کی۔ اس موقع پر علاقے میں اور مندر کے اردگرد سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات اور سینکڑوں پولیس اہلکار متعین تھے۔ واضح رہے کہ شنی مندر میں اس کے قیام سے اب تک عورتوں کے داخل ہونے اور عبادت کرنے پر پابندی تھی جس کے خلاف تروپتی ڈیسائی عرصے سے جدوجہد کر رہی ہیں۔ انہوں نے 3 مرتبہ پہلے اپنی حامیوں کے ہمراہ رکاوٹیں توڑتے ہوئے مندر میں گھسنے کی کوشش کی جسے پجاریوں نے مقامی لوگوں اور پولیس سے مل کر ناکام بنا دیا تھا۔
شنی مندر

مزیدخبریں