بیروت (اے ایف پی) لبنان کی فوجی عدالت نے سابق وزیر اطلاعات مائیکل سمایا کو 13 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔ ان پر دہشت گردانہ اقدام کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 68 سالہ سماہا کو سیاسی اور مذہبی رہنماﺅں کو مارنے کیلئے حملوں کیلئے دھماکہ خیز مواد منتقل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا۔2012ءمیں گرفتار سماہا کو مئی 2015 میں ساڑھے 4 سال قید کی سزا سنائی گئی لیکن ایک ماہ بعد ہی انکا دوبارہ ٹرائل شروع کر دیا گیا تھا۔ سماہا کو عملی طور پر مزید سات سال سے کم عرصہ جیل میں گزارنا ہوگا۔ لبنان کا عدالتی سال 9 ماہ کا ہوتا ہے۔ سماہا 3 سال پہلے ہی قید میں گزار چکے ہیں۔ ان کو ووٹ ڈالنے اور الیکشن لڑنے کے حق سے بھی محروم کیا گیا ہے۔ سماہا مسیحی برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور شامی صدر بشار الاسد کے سابق مشیر اور 1992 سے 1995 تک وزیر اطلاعات رہے ہیں۔
لبنان: دہشتگردی کی کوشش کے الزام میں سابق وزیر اطلاعات کو 13سال قید
Apr 09, 2016