مسلم لیگ ن پر تنقید کرنیوالی پیپلز پارٹی نے مشرف کو گارڈ آف آنر دے کر رخصت کیا تھا: خرم روحیل اصغر

Apr 09, 2016

لاہور ( پ ر ) خرم روحیل اصغر صدریوتھ وِنگ لاہور مسلم لیگ (ن) نے سابق صدر پرویز مشرف کی بیرونِ ملک روانگی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی حکومت نے مشرف کو گارڈ آف آنر پیش کرکے ایوانِ صدر سے رخصت کیا۔

مزیدخبریں