ایل سلواڈور کے اٹارنی جنرل کے مطابق سان سلواڈور میں موساک فونیسکا کے دفتر سے آفس سائن اٹھانے کے بعد شکوک و شہبات بڑھ گئے تھے جس کی بنا پر دفتر پر چھاپہ مارا گیا. اٹارنی جنرل کے مطابق کمپنی کے ایک ملازم نے بتایا تھا کہ پاناما کی لا فرم کا دفتر منتقل کرنے کا منصوبہ تھا جس پر کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا. چھاپے کے دوران دفتر سے بیس کمپیوٹرز اور دستاویزات قبضے میں لے لئے گئے. کمپنی کے ساتھ ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ فرم سے پاناما میں مبینہ طور پر آف شور کمپنیوں کی معلومات چرائی گئی تھیں۔
پاناما پیپرز کے انکشافات کے بعد وسطی امریکا کے ملک ایل سلواڈور میں پاناما کی لا فرم موساک فونسیکا کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی
Apr 09, 2016 | 15:58