”مقبوضہ کشمیر: گن پوائنٹ پر انتخابات رائے شماری کا متبادل نہیں ہو سکتے“

لاہور ( اسپیشل رپورٹر) مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پارلیمنٹ کی دونشستوں کے حوالہ سے ہونے والے ضمنی انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے بی جے پی سرکار سری نگر اور اسلام آباد(اننت ناگ) میںانتخابی ڈرامے کے ذریعہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ گن پوائنٹ پر انتخابات کسی صورت رائے شماری کا متبادل نہیں ہو سکتے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے۔ انڈیا نام نہاد انتخابات کے ذریعہ دنیا پر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور کشمیری عوام بھارت کے ساتھ الحاق پر خوش ہیں۔کشمیری عوام حالیہ ضمنی انتخابات کا تاریخی بائیکاٹ کریں گے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل و جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، سردار عتیق احمد خاں، مولانا عبدالعزیز علوی، حافظ عبدالغفارروپڑی، مولانا امیر حمزہ،قاری یعقوب شیخ، سید ضیاءاللہ شاہ بخاری اور حافظ خالد ولید نے آج 9اپریل کو سری نگر،بڈگام اور گاندر بل میں ضمنی الیکشن کیخلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔حافظ عبدالرحمن مکی نے کہابھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لیکر گیا لیکن آج وہ اس کی قراردادوں کو پاﺅں تلے روند رہا ہے اور مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کیلئے تیار نہیں ۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد سینکڑوں کشمیری شہید کر دیے گئے‘ ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ دس ہزار سے زائد کشمیری جیلوںمیں قید ہیں ‘ لیکن بھارت سرکار نام نہاد انتخابات کو استصوائے رائے کا نعم البدل ثابت کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور نام نہا دانتخابی ڈرامے کیخلاف کشمیریوں کے یوم تجدید عہد کی مکمل مددوحمایت کرتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خاں نے کہا کشمیریوں کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کیلئے یوم تجدید عہد منانے سے ظاہر ہوتا ہے وہ کسی صورت بھارت کا غاصبانہ قبضہ قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ بھارت پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے میںکامیاب نہیں ہو سکا۔ جماعت الدعوة آزاد کشمیر کے امیر مولانا عبدالعزیز علوی نے کہا کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں اور پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں۔ امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہابھارت نام نہاد انتخابات کے ذریعہ دنیا کو دھوکہ دینے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ تحریک حرمت رسول ﷺ کے کنوینر مولانا امیر حمزہ نے کہا پوری کشمیری قوم بھارت کی دہشت گردی کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔ نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین قاری یعقوب شیخ، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ضیاءاللہ شاہ بخاری اور تحریک آزادی جموںکشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید نے کہا اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کو اپنی ٹیمیں مقبوضہ کشمیر بھجوانی چاہئیں۔
مذہبی/ سیاسی قائدین

ای پیپر دی نیشن