ملا لہ یوسفزئی کا ایک اور اعزاز‘ اقوام متحدہ نے ”امن کی سفیر“ مقرر کردیا

Apr 09, 2017

اقوام متحدہ (اے پی پی)وادی سوات سے تعلق رکھنے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کواقوام متحدہ نے ”امن کی سفیر“ بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ 19 سالہ ملالہ یوسف زئی کل 10اپریل سے اپنا کام سنبھالیں گی۔ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں مدد کریں گی۔ ملالہ یوسف زئی امن کی سفیر کا عہدہ سنبھالنے والی کم عمر فرد ہیں۔ انہیں یہ ذمہ داری نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹرز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دی جائے گی۔ تقریب کل ٹرسٹی شپ کونسل چیمبر میں منعقد ہوگی۔سیکرٹری جنرل نے کہا ملالہ یوسف زئی نے سنگین خطرات کے درمیان خواتین، لڑکیوں اور عام انسانوں کے حقوق کے لیے اپنے غیر متزلزل عہدے پر قائم رہیںگی۔انہوں نے کہاکہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ان کی ہمت نے دنیا بھر کے لوگوں مےں پہلے ہی تحریک پھونک رکھی ہے اور اب اقوام متحدہ کی سب سے کم عمر امن کی پیغامبر بن کر ملالہ انصاف پرور اور پر امن دنیا بنانے میں مزید کرادار ادا کریں گی۔
ملالہ

مزیدخبریں