میڈرڈ : مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی ماڈل کائن لوپیز جبل طارق کی میئر بن گئیں

(صباح نیوز)2009 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی 30 سالہ ماڈل کائن لوپیز جبل طارق کی نئی میئر بن گئی ہیں۔کائن لوپیز نے گزشتہ دنوں میئر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ برطانوی شہری تھیں اور رہیں گی۔جبل طارق پر سپین کے قبضے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ سپین کے جنوب میں واقع جبل طارق 1713سے برطانیہ کا حصہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن