بھارت کا منفی رویہ علاقائی امن میں اصل رکاؤٹ ہے: اویس نورانی

Apr 09, 2017

لاہور ( سپیشل رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ بھارت کا منفی رویہ علاقائی امن میں اصل رکاوٹ ہے۔ روحانیت کے نام پر شیطانیت کا کاروبار کرنے والوں کو پکڑا جائے۔ غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا جارہا ہے۔ مسلم حکمران شام کے مسئلے کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔ مسلم ممالک پراکسی وارز کی آگ میں جل رہے ہیں۔ اسلام دشمن طاقتیں ہماری نظریاتی سرحدوں پر حملہ کررہی ہیں۔ پاکستان پراکسی وارز کا میدان بن چکا ہے۔ حکومت قادیانیوں کو آئین اور قانون کا پابند بنائے۔

مزیدخبریں