لاہور(نیوزرپورٹر)سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ نے ایسی تمام چارج نرسز (بی پی ایس16) کی خدمات کو ریگولرائز کرنے کی خاطر جانچ پڑتال کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لئے صوبائی سکروٹنی کمیٹی قائم کی ہے جنہیں ایڈہاک سے تبدیل کرکے تین سال کیلئے کنٹریکٹ پر تعینات کیاگیا تھا - پرنسپل پی جی ایم آئی / ایل جی ایچ پروفیسر غیاث النبی طیب کمیٹی کے چیئرمین ،ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب سیکرٹری ،سپیشلائز ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن اور پرائمری و سکینڈری ہیلتھ پنجاب کا ایک ایک نمائندہ( جس کا عہدہ ڈپٹی سیکرٹری سے کم نہیں ہوگا)کمیٹی کے ممبر ہوگا - صوبائی سکروٹنی کمیٹی 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
کنٹریکٹ پر کام کرنے والی نرسوں کے اعدادوشمار اور کوائف کی جانچ پڑتال کیلئے صوبائی سکرونٹی کمیٹی تشکیل
Apr 09, 2017