جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، سعودی شہری 12 گولیوں کا نشانہ بننے کے باوجود محفوظ

دمام (آئی این پی) جسے اللہ رکھے،سعودی عرب کے القدیح کے علاقے میں دو نامعلوم نقاب پوش افراد کی جانب سے ایک درجن گولیاں مارنے کے باوجود سعودی شہری مکمل طور پر محفوظ رہا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مشرقی گورنری دمام کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک 54 سالہ شہری پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ القدیح قصبے میں سلمان الفارسی سکول کے قریب اس وقت پیش آیا جب شہری اپنی گاڑی کے اندر تھا۔ اس دوران دو نقاب پوش ملزمان نے شہری کو نشانہ بنانے کے لیے اس پر بارہ گولیاں چلائیں۔ وہ تمام گولیاں اس کی گاڑی کو لگتی رہیں مگر وہ مکمل طور پر محفوظ رہا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ای پیپر دی نیشن