لاہور ( لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رہنما مہرین انو ر راجہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ،اس جماعت نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء کے لئے کام کیا ہے ،جمہوریت تحفظ کے لئے آئند بھی کسی قربانی سے دریغ نہیںکریںگے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے درست موقف اختیار کیا ہے پیپلز پارٹی کے منصوبوں کو ن لیگ سے منسوب کر دیا جاتا ہے اور میاں صاحب ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگواتے ہیں۔