پیرس (صباح نیوز) یورپی خطے باسک کے عسکری گروہ ایٹا نے اپنے ہتھیار پھینکنے کا عمل کا آغاز کر دیا ہے جس سے یورپ میں جاری آخری شورش کا خاتمہ ہو گیا ہے۔فرانس کے جنوبی شہر بیون میں منعقدہ ایک تقریب میں اسلحے اور اس کے مقامات کیفہرست عدالتی حکام کے حوالے کی گئی ہے۔فرانسیسی وزیر داخلہ متھیاس فیکل نے اسے ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔سپین اور فرانس کے درمیان پھیلے باسک کا خطہ 40 سال سے آزادی کی جنگ لڑ رہا تھا اور اس دوران ایٹا نے 800 سے زائد افراد کو ہلاک کیا۔سنہ 2011 میں اس عسکری گروہ کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم وہ غیرمسلح نہیں ہوئے تھے۔فرانسیسی وزیرداخلہ کے مطابق مہیا کی گئی فہرست میں آٹھ مقامات شامل ہیں جس کو محفوظ بنانے کے لیے پولیس آپریشن کر رہی ہے۔ایٹا عسکری گروہ 50 سال قبل ہسپانوی آمر جنرل فرانکو کے دور میں وجود میں آیا تھا۔اس کا بنیادی مقصد جنوب مغربی فرانس اور شمالی سپین کے علاقوں پر مشتمل ایک آزاد باسک ریاست کا قیام تھا۔
باسک عسکری گروہ ایٹا نے ہتھیار پھینک دیئے‘ یورپ میں آخری شورش کا خاتمہ
Apr 09, 2017