اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ(ن) مسلم لیگ(ن) کی سینیٹر و چیف آرگنائزر شعبہ خواتین بیگم نزہت صادق نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا میںصوبائی حکومت صوبے کے عوام کے عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکے ہیں،تبدیلی کے دعویداراپنے آپ کو تبدیل نہیں کرسکے ،اگر عمران خان واقعی احتساب کرنا چاہتے ہیں تو وزیراعظم میاں نوازشریف کو چھوڑیں پہلے اپنی صوبائی حکومت سے احتساب کا عمل شروع کریں۔جاری اپنے بیان میں بیگم نزہت صادق نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ضمنی اور مقامی حکومتوں کے انتخابات میں پہلے ہی شکست کا سامنا کرچکے ہیں اور انہیں سال 2018ءمیں بھی شکست نظر آرہی ہے،اُن کی جانب سے الزام تراشی ایک ہارے ہوئے شخص کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ عام انتخابات میں اپنی کارکردگی اور موثر پالیسیوں کی بدولت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔
تبدیلی کے دعویداراپنے آپ کو تبدیل نہیں کرسکے، بیگم نزہت صادق
Apr 09, 2017