مصر: دعائیہ تقریب کے دوران 2 چرچوں میں دھماکے، 38 افراد ہلاک، 118 زخمی، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

Apr 09, 2017 | 19:28

ویب ڈیسک

مصر میں 2  چرچوں  میں دھماکے کے نتیجے میں 38افرا د ہلاک اور118 زخمی ہوگئے ،بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے شہر طنعا کے چرچ میں دھماکہ ہوا جس میں27 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 42زخمی ہیں۔ دوسرا دھماکہ مصر کے شہر الیگزنڈریا میں ہوا  جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔دھماکہ اس وقت کیا گیا جب قبطی سینٹ میری چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی۔دھماکے کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی ہے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔مصری حکام کے مطابق قبطی عیسائی پام سنڈے کی تقریبات کےلیے جمع ہوئے تھے۔سکیورٹی ذرائع خود کش حملے کے تناظر میں بھی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں