ملتان (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے بانی پی پی کے خواب کو پورا کریں گے۔ جنوبی پنجاب نے ہمیشہ پی پی کا ساتھ دیا۔ مسلملیگ ن اور پی ٹی آئی کی سیاست ایک، دونوں پارٹیوں کی عوام دشمن پالیسیاں ہیں ،دونوں کی سیاست بے نقاب کرنا چاہتا ہوں۔ بلاول ہاﺅس ملتان میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا چیئرمین سینٹ کو تسلیم نہ کرنا مناسب نہیں، ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے دنیا بھر میں ملک کا تاثر خراب ہو رہا ہے، ٹیکس ایمنسٹی سکیم بہت منفی ہے اور لانے کا وقت درست نہیں۔ ایک طرف نواز شریف کہتے ہیں کہ ووٹ کی عزت کرو دوسری طرف ان کے وزیر اعظم اداروں پر حملے کرتے ہیں، 5سال میں عمران خان کی اصلیت عوام کے سامنے آ گئی، یو ٹرن لینا عمران کی عادت ہے۔ مزید یو ٹرن لیں گے، پانچ سال میں این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا 18ویں ترمیم کو ختم نہیں کیا جا سکتا، پی پی وفاق کی علامت ہے مستحکم پاکستان بنانا چاہتے ہیں، ترقی کیلئے عوام کو پی پی کا ساتھ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے زراعت، ٹیکسٹائل اور مینوفیکچر سیکٹر کو تباہ کر دیا ہے۔ پاکستان میں اس وقت دائیں بازو کی سیاست ہو رہی ہے۔ پی آئی اے جو کبھی دنیا کا نمبر ون ادارہ تھا یہ انہیں بیچ رہے ہیں۔
بلاول بھٹو
میاں صاحب اللہ اللہ کریں‘ عمران مقبول ہیں تو کچرے کی کیا ضرورت ہے : بلاول
Apr 09, 2018