نواز زرداری بڑے چور‘ 2018 نئے پاکستان اور تبدیلی کا سال تمام جماعتوں کی پھینٹی لگائوں گا : عمران خان

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ 2018 ء نئے پاکستان اور تبدیلی کا سال ہے اب ہم قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے یہ شریف مافیاء سے نجات کا سال ہے مجھے اپنی 22 سالہ سیاست میں انہی عام انتخابات کا انتظار تھا شریف خاندان 30 سال سے ملک پر حکمرانی کررہا ہے شہباز شریف بہت بڑے ڈرامہ باز ہیں چھوٹے میاں صاحب کو اب جنرل باجوہ اچھے لگنے لگے ہیںشہباز شریف آرمی چیف کی تعریفیں کر رہے ہیں چیف جسٹس کا شکریہ اداکرتا ہوں کہ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کا حکم دیاہے این ایل جی کی کرپشن بھی باہر لائیں گے کارکن تیار ہو جائیں ان سب کا بھی کیوں نکالا کرکے دکھا دیں گے ماڈل ٹائون میں شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے قتل عام کرایا آنے والے الیکشن میں مخالفین کو شکست دیں گے ملک کی بدحالی کی وجہ کرپشن ہے ن لیگ کی حکومت نے ملک کو بیرونی قرضوں میں ڈبو دیا ہے آج ہر پاکستانی ایک لاکھ30 ہزار کا مقروض ہے جبکہ حکمرانوں کے بچے اربوں پتی ہوگئے ہیں اب شہباز شریف کی کرپشن سب کے سامنے لائوں گاشہباز شریف بہت بڑا ڈرامہ ہیں ان کے بچوں کی کرپشن بھی سامنے لائی جائے گی سب سے بڑا گاڈ فادر جگہ جگہ جاکر روتا ہے اور کہتا ہے مجھے کیوں نکالا شریف خاندان عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گیا چھ ارب روپے خرچ کر دیئے لیکن ایک ہسپتال نہیں بنایا نواز شرف، اسحٰق ڈار، شہباز شریف سب کا علاج باہر ہوتا ہے شریف خاندان نے ملک کو قرضوں میں پھنسا دیا مجھے اس الیکشن کا انتظار تھا ہم خیبر پختونخوا میں محنت سے پولیس، تعلیم اور صحت کا نیا نظام لے کر آئے۔ شہباز شریف نے کرپشن میں زرداری اور نواز شریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا پاکستان کا پیسہ باہر سے واپس لے کر آئیں گے نواز شریف اور زرداری ملکی دولت لوٹ کر باہر لے گئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی ممبر سازی مہم کے موقع پر پیرودھائی، چوہڑ چوک، بینک روڈ صدر ، جھنڈا چیچی ، کمیٹی چوک ، ناز سینما چوک ، چاندنی چوک اور کمرشل مارکیٹ میں لگے کیمپوں میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے عمران خان کا کامیاب ممبر سازی پر مبارکباد دی عمران خان کے ہمراہ سینیٹر فیصل جاوید خان ، ڈاکٹر شہزاد وسیم ، عامر کیانی ، راجہ راشد حفیظ سمیت دیگر بھی تھے ممبر سازی کیمپوں میں ارکان پنجاب اسمبلی اعجاز خان جازی ، محمد عارف عباسی ، راجہ آصف محمود کے علاوہ پی ٹی آئی رہنمائوں چوہدری محمد اصغر ، عدنان چوہدری ، شیخ طارق مسعود ، ہارون کمال ہاشمی ، اظہر میر ، سہیل رانا ، ضیاء کوثر ملک ، شوکت رشید بٹ ، ملک محبوب الہیٰ ، چوہدری یوسف، امیدوار پی پی 10 عمیر تنویر بٹ، شاہد گیلانی ، اعزاز آصف ، عابد مغل سمیت دیگر نے خیر مقدم کیا اور عمران خان ، شیخ رشید احمد اور دیگر رہنمائوں پر گل پاشی کی گئی کئی جگہ کارکن خوشی میں آتشبازی بھی کرتے رہے عمران خان نے کہا کہ صدر ایوب خان امریکہ گئے تو صدر کنیڈی ائرپورٹ پر ان کا خود استقبال کرنے آئے تھے لیکن آج ہمارے ہمارے وزیر اعظم کی امریکی ائرپورٹ پر تلاشی لی جاتی ہے دنیا بھر میں سبز پاسپورٹ کی ہمیں عزت بحال کرانی ہے نواز شریف اور آصف زرداری نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا2018 ء میں ہم اپنے ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے 29 اپریل کو مینار پاکستان لاہور کے جلسہ میں بتائوں گا کہ نواز شریف کو کیوں نکالا22 سال سے اسی وقت کا انتظار کر رہا تھا کپتان کو مقابلہ کرنا آتا ہے آئندہ الیکن میں ہر سیاسی جماعت کو پھینٹی لگائوں گا انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کرپٹ ٹولے کا خاتمہ ہوگا آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بری طرح ہارے گی شہباز شریف نے جو پیسہ میٹرو بس پر لگایا اس سے ہسپتال بنائے جا سکتے تھے لیکن وہ تو اپنا چیک اپ ہی باہر کراتے ہیں جبکہ میرادو بار شوکت خانم میں علاج ہوا تھامجھے اپنے علاج کیلئے لندن نہیں جانا پڑا کیونکہ میں نے پاکستان میں ہسپتال بنایا تھاسب سے بڑے ڈاکو زرداری اور نواز شریف ہیں جن کی وجہ سے ملک پر قرضوں کا بوجھ پڑا اور ان کی دولت بیرون ملک ہے تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرتا کے پی کے میں تعلیم میں اصلاحات کی گئیں جبکہ راولپنڈی میں لوگوں کیلئے صاف پانی بھی نہیں خواجہ آصف اقامہ رکھتے ہیں جو یہاں سے پیسہ چوری کرکے لیجاتے ہیں عمران خان نے کہا کہ ایفڈرین عباسی تمہاری بھی باری آنے والی ہے۔ راولپنڈی میں ممبر سازی کیمپوں کے دورے کے موقع پر پولیس نے سیکیورٹی اور ٹریفک کے سخت انتظامات کئے تھے سی پی او افضال کوثر ، ایس ایس پی آپریشن محمد بن اشرف نے سیکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیاپولیس نے ممبر سازی کیمپوں کے اطراف سخت رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں۔
عمران خان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...