واشنگٹن (نوائے وقت نیوز+ آئی این پی) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے کہا ہے امریکہ پاکستان سے جاری بات چیت سے پیچھے نہیں ہٹ رہا۔ بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایلس ویلز نے کہا امریکہ پاکستان سے بہت مخلصانہ انداز میں بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے ہم پیچھے نہیں ہٹ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کالعدم اور فلاحی اداروں کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات مثبت ہیں۔ نان سٹیٹ ایکٹرز کے خلاف پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاک فوج سربراہ کے مثبت بیانات پر عمل بھی ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے مزید کہا مسلسل پاکستان میں مصروف عمل ہیں کیونکہ ہم یہاں تبدیلی کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔ آئی این پی کے مطابق ایلس ویلز نے بھارتی اخبار ”دی ہندو“ کو دئیے انٹرویو میں کہا پاکستان سے بہت مخلصانہ بات چیت جاری ہے۔ شاہد خاقان عباسی کی حکومت کے کالعدم فلاحی اداروں کیخلاف اقدامات مثبت ہیں۔ پاکستان نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف موثر اقدامات کئے ہیں۔
امریکہ
;پاکستان کیساتھ بات چیت سے پیچھے نہیں ہٹ رہے‘ یہاں تبدیلی کی ضرورت ہے : امریکہ
Apr 09, 2018