لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کیلئے مشاورت کا آغاز ہو گیا۔ ججز کی خالی آسامیوں پر20سے زائد وکلاء کے ناموں پر غور ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ساتھی ججز سے مشاورت کر رہے ہیں۔ جن ناموں پر غور ہو رہا ہے ان میں طاہر کھوکھر، افضل خان، عزیر کرامت بھنڈاری، چودھری فاروق حیدر، وقار رانا، مغیث اسلم، تفضل رضوی، نیئر عباس رضوی، میاں عرفان اکرم، افتخار احمد میاں، حنا حفیظ اللہ خان،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رانا شمشاد، خالد وحید خان، محمد شیر چھینہ، سیشن جج بہادر خان اور سیشن جج عابد قریشی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے دو سیشن ججز اور دو وکلاءکے ناموں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نام فائنل کر کے حتمی فہرست جوڈیشل کمیشن کو بھجوائیں گے۔
ججز آسامیاں
لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی 20 سے زائد وکلاءکے ناموں پر غور
Apr 09, 2018