لاہور (پ ر) ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے کہا کہ حکومت اور تحریک لبیک کے مابین مذاکرات کی ناکامی کی وجہ سے ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس‘ داتا دربار کے گرد و نواح دکانداروں‘ لنگر پکا کر تقسیم کرنے والوں‘ ریڑھی بانوں‘ روزانہ دیہاڑی دار اور عام شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے۔ ہم وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں تاکہ غریب‘ محنت کش‘ مزدور دو وقت کی روٹی کما سکے۔ اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو ہم پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاج کریں گے۔